Live Updates

وزیراعظم کے دورہ چین کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی

عمران خان چین کے دورے کے دوران اب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے

muhammad ali محمد علی بدھ 24 اپریل 2019 20:37

وزیراعظم کے دورہ چین کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین -24 اپریل2019ء) وزیراعظم کے دورہ چین کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی، عمران خان چین کے دورے کے دوران اب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے شیڈول اور مصروفیات میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان اب دورہ چین کے دوران آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے قرض کے حصول کے معاملات بھی طے کریں گے۔

اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان چین کے دورے کے دوران اب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سربراہوں سے ملاقات کے دوران پاکستان کو قرض فراہمی کیلئے معاملات کو حتمی شکل دینے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک کے ساتھ قرض کے حصول کے معاملات طے ہونے والے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ چین کے دوران ورلڈ بینک کے سی ای او سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے دوران پاکستان کو قرض کی فراہمی کے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک پاکستان کو 6 ارب ڈالرز تک کا قرض دینے کیلئے راضی ہے۔ اس حوالے سے حتمی اعلان وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران کیا جائے گا۔ جبکہ دورہ چین کے دوران ہی وزیراعظم عمران خان آئی ایم ایف چیف سے بھی ملاقات کریں گے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات