سانگھڑ،مہنگائی بے روزگاری و بجلی بحران سے نجات اورکرپٹ قیادت کا بلاتفریق و سخت احتساب قوم کی اولین ترجیح ہے،محمد حسین محنتی

بدھ 24 اپریل 2019 23:56

کراچی/ سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہاکہ مہنگائی بے روزگاری و بجلی بحران سے نجات اورکرپٹ قیادت کا بلاتفریق و سخت احتساب قوم کی اولین ترجیح ہے،حکومت واپوزیشن ایک دوسرے کو چور اورپارلیمنٹ میں کوئی قانون سازی کی بجائے شورشرابہ کرکے قومی دولت اورعوام کا وقت ضایع کر رہے ہیں۔

آئی ایم ایف اورنیٹو کے مفادات کے محافظ نہیں مخلص ودیانتدار قیادت ہی قوم کے مسائل حل اورملک کو موجود بحران سے نکال سکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھڈرومیں عوامی اجتماع سے خطاب اورامیرضلع رفیق منصوری سے والد کی وفات پرتعزیت کے موقع پر کیا۔صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا،مقامی امیر عبدالمجید،قیم عبداللہ سومرو،دیگرمقامی رہنما سمیت رفیق منصوری کے بھائی ورشتہ دار بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی کی دعویدار حکومت کی آٹھ ماہ کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے،کمرتوڑ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن اورپی ٹی آئی سے وابستہ عوامی امیدوں پر پانی پھیردیا ہے۔ادوایات کے بعد اب پچاس روپے والی چینی شوگرمافیا کے گٹھ جوڑ سے آج سندھ میں ستر سے پچھتر روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے،ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت میں موجود شوگرملزمافیا خوداپنی ہی حکومت کو ناکام بنانے میں مصروف ہے۔

صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیرکا کہنا تھاکہ یہ پھلی حکومت ہے جو تھوڑے ہی عرصے میںعوام میں اپنا اعتماد کھوچکی ہے۔عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں،احتسابی عمل کو شفاف اورانتقامی تاثرکو ختم کیا جائے۔کرپشن کلب کا ٹولہ کسی بھی حکومت وپارٹی میں ہووہ اپنے مفادات اوراحتساب سے بچنے کے متحد ہوتا ہے۔ان کوعوامی مسائل ومشکلات کی کوئی پروا نہیں ہوتی ۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حکومت میں نا ہوتے ہوئے بھی روزگارتعلیم صحت کے میدان میں سندھ کے عوام کی بلاتفریق خدمت کر رہی ہے،عوام نے اگرموقعہ دیا تو انکی امیدوں پرپورااتریں گے،عبدالستارافغانی نعمت اللہ خان سے لیکردومرتہ کے پی کے کے سینئر وزیرسینیٹر سراج الحق تک کی کارکردگی امانت دیانت وخدمت پوری قیم کے سامنے جس کے مخالفین بھی معترف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے گناہوں کی توبہ،انسانیت کی خدمت کے ذریعے رب کو راضی اورمہنگائی سمیت تمام مصیبتوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں،جماعت اسلامی کی دعوت الی اللہ رابطہ عوام مہم کا مقصدبھی یہی ہے۔دریں اثناء انہوں نے جماعت اسلامی کے سابق مقامی امیر وبزرگ رکن صاحبڈنو سومرو کے گھرجاکر عیادت اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر مذہبی امورسکھر ریجن ڈاکٹر رشید احمد ملک کی بیٹی کی وفات پرتعزیت اورلواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی۔#