کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد میں منشیات کے خلا ف آگاہی مہم کے سلسلہ میں واک کا اہتمام

بدھ 24 اپریل 2019 23:59

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد میں ڈسٹرکٹ پولیس کے تعاون سے منشیات کے خلا ف آگاہی مہم کے سلسلہ میں واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک میں ڈی پی او ایبٹ آباد عباس مجید مروت، شجاع احمد تحصیل ناظم ایبٹ آباد، ایس پی قمر حیات، ایس پی ٹریفک اشتیاق خان اور ڈی ایس پی یاسین جنجوعہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

کامسیٹس یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شاہد خٹک، سعاد ت اقبال، ڈاکٹر امجد حسن نے واک کے اہتمام میں اہم کرادا ادا کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او ایبٹ آباد نے کامسیٹس کی انتظامیہ خصوصاً ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ارشد پرویز کی کوششوں کی تعریف کی کہ کامسیٹس نے ایبٹ آباد کیمپس کو ’’نو سموکنگ‘‘ ڈکلیئر کیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کامسیٹس کی سگریٹ نوشی اور منشیات کے حوالہ سے ’’زیرو رواداری‘‘ کی پالیسی کو بھی خاص طور پر سراہا گیا۔

واک میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ طلبہ نے منشیات کے خلاف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر منشیات کے استعمال کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر ڈی پی او ایبٹ آباد اور پروفیسر ڈاکٹر شاہد خٹک نے منشیات کے استعمال سے ہونے والے نقصانات سے کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ منشیات کا استعمال دیمک کی طرح انسان کو آہستہ آہستہ چاٹ جاتا ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ ہوتے دیکھیں تو فوری طور پر قریبی تھانے یا پولیس کنٹرول روم کال کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں، دعا کے ساتھ اس واک کا اختتام ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :