بھارت میں 6.1شدت کا زلزلہ،بعض علاقوں میں نقصان کی بھی اطلاعات

جمعرات 25 اپریل 2019 00:05

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) شمالی بھارت، تبت اور میانمار میں 6اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق زلزلے سے بھارتی ریاست ارونا چل پردیش اور تبت میں نقصان کی اطلاعات ہیں، تاہم ابھی اس متعلق مزید معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 114 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز دیبرو گڑھ تھا۔