Live Updates

آج تک ہونے والے تمام ورلڈکپ ٹورنامنٹس کی سب سے بہترین ٹیم تشکیل دے دی گئی

عمران خان کپتان نامزد، وسیم اکرم کو بھی ٹیم میں شامل کر لیا گیا، بھارت سے صرف سچن ٹنڈولکر جگہ بنانے میں کامیاب

muhammad ali محمد علی بدھ 24 اپریل 2019 21:54

آج تک ہونے والے تمام ورلڈکپ ٹورنامنٹس کی سب سے بہترین ٹیم تشکیل دے دی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2019ء) آج تک ہونے والے تمام ورلڈکپ ٹورنامنٹس کی سب سے بہترین ٹیم تشکیل دے دی گئی ، عمران خان کپتان نامزد، وسیم اکرم کو بھی ٹیم میں شامل کر لیا گیا، بھارت سے صرف سچن ٹنڈولکر جگہ بنانے میں کامیاب۔ تفصیلات کے دنیائے کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ کرک انفو کی جانب سے آج تک کھیلے گئے تمام ورلڈکپ ٹورنامنٹس کی سب سے بہترین ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

اس ٹیم میں پاکستان کے 2 کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

1992 ورلڈکپ کے فاتح کپتان اور پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کو ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا ہے۔ جبکہ وسیم اکرم بھی ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔ ٹیم میں بھارت سے صرف سچن ٹنڈولکر کو شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ ٹیم میں ویسٹ انڈین عظیم سابق آل راونڈر ویون رچرڈ بھی شامل کیے گئے ہیں۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ، رکی پونٹنگ، شین وارن، گلین میک گرا، سری لنکا کے کمار سنگاکارا، مرلی دھرن اور جنوبی افریقہ کے لانس کلوسنر شامل ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات