محمد عامر انگلینڈ کے خلاف کارکردگی دکھا کر عالمی کپ کھیل سکتے ہیں،چیف سلیکٹر

محمد عامر تجربہ کار کھلاڑی ہیں لیکن وکٹ نہ لینا ٹیم کو مشکل میں ڈال سکتا ہے،انضمام الحق

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 24 اپریل 2019 22:15

محمد عامر انگلینڈ کے خلاف کارکردگی دکھا کر عالمی کپ کھیل سکتے ہیں،چیف ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل2019ء) پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد عامر تجربہ کار کھلاڑی ہیں لیکن اگر وہ وکٹ نہیں لین گے تو ٹیم کو مشکل پیش آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ محمد عامر انگلینڈ کے خلاف کارکردی دکھا کر ورلڈ کپ ٹیم میں آسکتے ہیں۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ صرف تجربے کی بنیادپر کسی کھلاڑی کو ٹیم میں نہیں رکھا جاسکتا، محمد عامر انگلینڈ کے خلاف پرفام کرکے عالمی کپ کھیلنے والی قومی ٹیم میں جگہ بنا سکتے ہیں۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ نوجوان کھلا ڑیوں کے لیے عالمی کپ کھیلنا خوش قسمتی کی بات ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے 5 ورلڈ کپ کھیلے لیکن پہلے ورلڈ کپ کی خوشی کچھ الگ ہی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کا دباوٴ ہوتا ہے لیکن اگر کھلاڑی ذمہ داری سے کھیلیں تو مثبت نتائج آتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں سے کام لینے میں کپتان کاکردار سب سے زیادہ اہم ہوتاہے۔

انضمام الحق نے کہا کہ 22 کروڑ کی آبادی میں سے 15 کھلاڑی منتخب کیے جاتے ہیں اور ٹیم میں اچھا کھلاڑی ہی منتخب ہوتا ہے۔ انضمام الحق نے کہا کہ پاک اور بھارت کے میچ کا اضافی دباوٴ ہوتا ہے لیکن ورلڈ کپ میں وہ ہی ٹیم جیت سکے گی جو مشکل وقت میں خود پر قابو رکھ سکے گی۔چیف سلیکٹر نے کہا ہے کہ محمد حسنین عالمی کپ میں سرپرائز پیکیج ثابت ہوں گے کیونکہ محمد حسنین کے علاوہ تمام بولر ایک جیسی رفتار سے گیند کرتے ہیں۔