جماعت اسلامی کی مجلس شوری کا ا جلاس( آج) ہوگا

بدھ 24 اپریل 2019 22:35

لاہور۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے نو منتخب مجلس شوری ٰ کا افتتاحی اجلاس آج 25اپریل کو منصورہ میں طلب کرلیاہے۔ جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق اجلاس 25تا 27اپریل تین دن جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نو منتخب ارکان مرکزی مجلس شوریٰ اپنی تین سالہ مدت کیلئے حلف اٹھائیں گے۔امیر جماعت ارکان شوریٰ سے مشورے کے بعد نائب امراء ،سیکرٹری جنرل اور ڈپٹی سیکریٹریز کا تقرر کریں گے۔ امیر جماعت مرکزی شوریٰ کے مشورے سے نئی مجلس عاملہ بھی نامزد کریں گے۔ شوریٰ کے اجلاس میں سٹینڈنگ کمیٹیوں کے صدور کا بھی تقرر ہوگا۔اجلاس میں موجودہ ملکی و بین الاقوامی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔