حکومت کا ملک بھر میں دوا لگی مچھردانیاں تقسیم کرنے کا فیصلہ

ملیریا سے بچاؤ کے لیے 34لاکھ مچھر دانیاں تقسیم کی جائیں گی، سربراہ انسداد ملیریا پروگرام

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 24 اپریل 2019 22:37

حکومت کا ملک بھر میں دوا لگی مچھردانیاں تقسیم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل2019ء) وفاقی حکومت نے پاکستانی عوام کو ملیریا سے بچانے کے لیے ملک بھر میں دوا لگی ہوئی مچھر دانیاں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ سربراہ انسداد ملیریا پروگرام ڈاکٹر بصیر اچکزئی کے مطابق ابتدائی طور پر 11 اضلاع منتخب کرلیے گئے ہیں جہاں یہ مچھر دانیاں تقسیم کی جائیں گی۔وفاقی حکومت نے ملیریا سے بچاوٴ کے لئے اہم اقدامات کرتے ہوئے پورے ملک میں دوا لگی ہوئی مچھر دانیوں کی تقسیم کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالے سے وزارت صحت کے ذرائع نے کہاہے کہ خیبرپختونخوااوربلوچستان میں یہ مچھر دانیاں تقسیم کی جائیں گی۔

وفاقی حکومت نے مچھردانیوں کی تقسیم کیلئے21اضلاع کا انتخاب کیا ہے جن میں سے 11اضلع میں ابتدائی طور پر یہ مچھردانیاں دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا مزید بتایاہے کہ خیبرپختونخوا کے 10 اور بلوچستان کے11اضلاع میں مہم چلائی جائے گی اور مہم کے دوران گھرگھرمیں جا کر 34لاکھ دوا لگی مچھردانیاں رواں سال جون میں تقسیم کر دی جائیں گی۔ سربراہ انسداد ملیریا پروگرام ڈاکٹر بصیر اچکزئی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان مچھر دانیوں کی کل مالیت1ارب75کروڑ روپے ہے اور مچھردانیاں پاکستان کو عالمی ادارے گلوبل فنڈ نے فراہم کی ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ان مچھردانیوں کی تقسیم پر20کروڑ روپے خرچ آئے گا۔