میپکو ٹاسک فورسزنے 108بجلی چوروں کو پکڑلیا،25لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد

بدھ 24 اپریل 2019 22:50

میپکو ٹاسک فورسزنے 108بجلی چوروں کو پکڑلیا،25لاکھ روپے سے زائد جرمانہ ..
ملتان ۔24اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں108بجلی چورپکڑلئے ۔ایک لاکھ 56ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر25لاکھ91ہزارروپے جرمانہ عائد ۔21بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔

(جاری ہے)

23اپریل2019؁ء کو ملتان، ڈی جی خان، وہاڑی،بہاولپور، ساہیوال، رحیم یار خان، مظفرگڑھ ، خانیوال اور بہاولنگر میں106گھریلو صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر ، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے ۔

انہیںایک لاکھ47ہزار499یونٹس چوری کرنے پر24لاکھ89ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا اور مختلف پولیس اسٹیشنوں میں20بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی گئیں ۔ خانیوال میںایک زرعی ٹیوب ویل صارف کو824یونٹس چوری کرنے پر20ہزارروپے جرمانہ اور بہاولپور میں ایک زرعی ٹیوب ویل صارف کو 8ہزار626یونٹس چوری کرنے پر 81ہزارروپے جرمانہ اور ایک ایف آئی آردرج کروائی گئی ۔