Live Updates

فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ وزارت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا

سابق صوبائی وزیراطلاعات کو سوشل ویلفئیر، بیت المال یا جیل خانہ جات کی وزارت دیے جانے کا امکان

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 24 اپریل 2019 22:56

فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ وزارت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی کے رکن فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان 2018میں پاکستان تحریکِ انساف کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے جس کے بعد انہیں وزارتِ اطلاعات دی گئی تھی لیکن بعد میں انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

اب ذرائع نے بتایا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ وزارت دی جانے والی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان چین کے دورے سے واپس آ کر اس فیصلے کی حتمی منظوری دیں گے۔ فیاض الحسن چوہان کو سوشل ویلفئیر، بیت المال یا جیل خانہ جات کی وزارت دیے جانے کا امکان ہے۔ فیاض الحسن چوہان پنجاب کے وزیراطلاعات تھے لیکن ہندوؤں کے خلاف متنازع بیان دینے پر انہیں اس وزارت سے ہٹا دیا گیا تھا البتہ تب بھی ان کی ایک وڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ وہ جلد کابینہ میں ہوں گے اور اب واقعی انہیں کابینہ مٰن شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات