ایل این جی کیس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی (آج ) نیب دفتر پیش ہونگے

بدھ 24 اپریل 2019 23:15

ایل این جی کیس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی (آج ) نیب دفتر پیش ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) ایل این جی کیس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی (آج ) نیب دفتر پیش ہونگے ،ایل این جی معاہدہ کے حوالے سے نیب کے تمام سوالات کے جوابات تیار کرلئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایل این جی کیس میںسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی (آج ) جمعرات کو نیب دفتر پیش ہوں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایل این جی معاہدہ کے حوالے سے نیب کے تمام سوالات کے جوابات تیار کرلئے گئے ہیں،شاہد خاقان عباسی سوالات کے جوابات نیب تحقیقاتی افسران کے پاس جمع کروائیں گے۔

ذرائع کے مطابق نیب کے سوالنامہ میں شامل اکثر سوالات کے جوابات شاہد خاقان عباسی پہلے ہی جمع کروا چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق جن سوالات کے جوابات کے لیے سرکاری ریکارڈ درکار تھا ان سوالات کے جوابات ریکارڈ ملنے کے بعد تیار کیے گئے ہیں۔