سی ڈی اے میں انوائرمنٹ کیڈر کے 10 ہارٹیکلچر اسسٹنٹ کی گریڈ 14 سے گریڈ 16 میں بطورہارٹیکلچر آفیسر ترقی

بدھ 24 اپریل 2019 23:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) سی ڈی اے کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارش پر انوائرمنٹ کیڈر کے 10 ہارٹیکلچر اسسٹنٹ کو گریڈ 14 سے گریڈ 16 میں ہارٹیکلچر آفیسر میں ترقی دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین کی منظوری کے بعد شعبہ ایچ ار ڈی سی ڈی اے نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ آفیسرز میں واجد علی، جمیل الرحمان، مجیب الرحمان، الطاف احمد میلانو، اخلاق حسین، محمد آصف علی خان، محمد آصف، محمداعظم، محمد منظور اور محمد شکیل عامر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :