Live Updates

بلاول بھٹو کو صاحبہ کہنے پر وینا ملک عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئیں

جس شخص کو جو زبان سمجھ آتی ہے اس سے اسی زبان میں بات کرنا پڑتی ہے اور عمران خان یہ جانتے ہیں،اداکارہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 24 اپریل 2019 23:38

بلاول بھٹو کو صاحبہ کہنے پر وینا ملک عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئیں
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو ’بلاول صاحبہ‘کہنے پر وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کیے جانے پر اداکارہ وینا ملک نے عمران خان کی حمایت کر دی ہے۔ وینا ملک نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو بات سمجھانے کے لیے انسان کو ان کی سطح پر نیچے جانا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا معیار بہت گرا ہوا ہے اور عمران خان کو پتا ہے کہ اپوزیشن کون سی زبان سمجھتی ہے اورعمران خان جانتے ہیں کہ وہ کون سی زبان بول رہے ہیں۔

 وینا ملک نے ایک سچے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک بار انہوں نے ایک شخص کو بہت زیادہ اہمیت اور عزت دے دی لیکن جیسے جیسے وہ اس کی عزت کرتی گئیں وہ شخص جانور بنتا گیا، اس کے بعد انہوں نے اس شخص کے ساتھ اس کے معیار کے مطابق سلوک شروع کر دیا جس کے بعد اس شخص کو اپنے اصل مقام کا پتا لگ گیا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج وانا میں جلسے سے خطاب کیا۔ جلسے سے خطاب کے دوران بھی وہ اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے رہے۔ دوران خطاب انہوں نے بلاول بھٹو کو صاحبہ کہہ دیا اور کہا کہ میں بلاول بھٹو صاحبہ کی طرح پرچی پر نہیں آیا۔ اس بات پر اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات