Live Updates

شیخ رشید نے بابر اعوان کو وزارت اطلاعات کیلئے بہتر آپشن قرار دے دیا

میرا خیال تھا کہ بابر اعوان وزیر اطلاعات بن جائیں گے، نیب کیسز کلیئر کروانے کے بعد وہ وزارت حاصل کر سکتے ہیں: نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو

muhammad ali محمد علی بدھ 24 اپریل 2019 23:57

شیخ رشید نے بابر اعوان کو وزارت اطلاعات کیلئے بہتر آپشن قرار دے دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2019ء) شیخ رشید نے بابر اعوان کو وزارت اطلاعات کیلئے بہتر آپشن قرار دے دیا، میرا خیال تھا کہ بابر اعوان وزیر اطلاعات بن جائیں گے، نیب کیسز کلیئر کروانے کے بعد وہ وزارت حاصل کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ بابر اعوان کو وزیر اطلاعات بنتا دیکھ رہے تھے۔

تاہم ممکن ہے کہ بابر اعوان نیب کیسز کے باعث وزیر اطلاعات نہیں بن پائے۔ شیخ رشید کہتے ہیں کہ بابر اعوان وزارت اطلاعات کیلئے بہتر آپشن ہیں۔

(جاری ہے)

بابر اعوان نیب کیسز کلیئر کروانے کے بعد وفاقی کابینہ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے پیچھے کھڑا ہے ،جو شخص یہ سمجھتا ہے کہ عمران خان بے خبر ہے اس سے بڑا بے خبر کوئی نہیں ، عمران خان کا پختہ عزم ہے کہ نواز ، شہباز اور آصف علی زرداری کو نہیں چھوڑنا۔

واضح رہے کہ فوادچوہدری سے وزارت اطلاعات واپس لیے جانے کے بعد وزیراعظم نے کسی بھی کن اسمبلی یا رہنما کو وفاقی وزارت کا قلمدان تو نہیں سونپا، تاہم فردوس عاشق اعوان کو مشیر اطلاعات بنا کر وزارت اطلاعات کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات