جس نے پارٹی چھوڑی، وہ دوبارہ واپس نہیں آئے گا

بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کو لوٹوں سے پاک کرنے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات اپریل 00:32

جس نے پارٹی چھوڑی، وہ دوبارہ واپس نہیں آئے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2019ء) جس نے پارٹی چھوڑی، وہ دوبارہ واپس نہیں آئے گا، بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کو لوٹوں سے پاک کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے پارٹی کی تنظیم نو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو سندھ میں فارورڈ بلاک بننے کے خدشے سے بھی دوچار ہیں۔

ایسے میں بلاول بھٹو نے تمام پارٹی رہنماوں اور اراکین اسمبلی کو خصوصی اور سخت پیغام بھیجا ہے۔ بلاول بھٹو نے تمام پیپلز پارٹی کے رہنماوں اور اراکین اسمبلی پر واضح کیا ہے کہ اگر کوئی بھی رہنما پارٹی کو خیرباد کہہ کر گیا، تو اس رہنما کی پارٹی میں دوبارہ واپسی کے تمام راستے بند ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی جماعت کو لوٹوں سے پاک کر دیں گے۔

بلاول بھٹو نے یہ پیغام ان رہنماوں تک بھی پہنچایا ہے جو حال ہی میں پیپلز پارٹی کو خیرباد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے۔ تاہم دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی نے پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی حکمت عملی سے بالکل مختلف بیان دیا ہے۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں شامل ہونے والے پیپلز پارٹی کے رہنما جلد ہی پارٹی میں واپس آ جائیں گے۔