عراق پر جنگ مسلط کرنا ایک سنگین غلطی تھی

سابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے عراق جنگ کے حق میں ووٹ دینے پر پچھتاوے کا اظہار کردیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 25 اپریل 2019 01:26

عراق پر جنگ مسلط کرنا ایک سنگین غلطی تھی
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2019ء) عراق پر جنگ مسلط کرنا ایک سنگین غلطی تھی، سابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے عراق جنگ کے حق میں ووٹ دینے پر پچھتاوے کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اعتراف کیا ہے کہ عراج جنگ امریکا کی سنگین غلطی تھی۔

(جاری ہے)

ابوظہبی میں منعقدہ ایک بک فئیر تقریب کے دوران تقریر کرتے ہوئے سابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ انہیں پچھتاوا ہے کہ انہوں نے عراق جنگ کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

کاش کہ ان کیلئے ممکن ہوتا تو وہ ماضی میں واپس جا کر اپنا فیصلہ تبدیل کر دیتے۔ جان کیری کا کہنا ہے کہ عراق جنگ ناصرف امریکی کی خارجہ پالیسی کی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی تھی، بلکہ ان کے سیاسی کیرئیر کی بھی سب سے بڑی غلطی تھی۔