میثاق معیشت پر ہم اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں ،ندیم افضل چن

جمعرات 25 اپریل 2019 00:00

میثاق معیشت پر ہم اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں ،ندیم افضل چن
+اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہاہے کہ این آر او ایک اورچیز ہے جبکہ میثاق معیشت دوسری چیز ہے ہم میثاق معیشت پر اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں یہ بات کابینہ میں ڈسکس ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ میں وزیر اعظم کی اس بات کو اس لئے زبان پھسلنا کہوں گا کہ میں وزیر اعظم کا ترجمان ہوں اور وزیر اعظم کئی بار بلاول کو بچہ بھی کہہ چکے ہیں میں اتنا کمزور آدمی نہیں ہوں کہ میں وزیر اعظم کے سامنے نہ بول سکوں اور نہ پوچھ سکوں جس دن میں نے یہ بات محسوس کی میں سیاست چھوڑ دوں گا۔

ان کا کہناتھا کہ فاٹا کے اندر وزیر اعظم نے کتنا بڑا جلسہ کیاہے فاٹا وہ ہے جہاں کوئی جاہی نہیں سکتا تھا وہاں لوگ اب نعرے لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اختر مینگل نے بڑا سنجیدہ ایشو اٹھایا ہے اس پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہئے اور ہوگا یہ شیریں مزاری کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اگر لاپتہ افراد سے متعلق بل لیٹ ہورہاہے تو اس ایشو کوحل کریں ،ان کا کہناتھا کہ این آر او ایک اورچیز ہے اورمیثاق معیشت ایک اور چیز ہے ہم میثاق معیشت پر اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں یہ بات کابینہ میں بھی ڈسکس ہوئی ہے ۔