نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 4 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

جمعرات 25 اپریل 2019 00:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں 4 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ہے۔ نیپرا نے بدھ کو اس حوالے سے درخواست کی سماعت کی۔ فیصلے سے صارفین کو 28 کروڑ روپے کا فائدہ پہنچے گا۔ بجلی مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سی پی پی اے کے مطابق مارچ میں کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 6 روپے 97 پیسے جب کہ فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 11 روپے 35 پیسے فی یونٹ رہی، گیس سے پیداواری لاگت 5روپے 76 پیسے، ایل این جی سے 9 روپے 84 پیسے فی یونٹ رہی جب کہ نیوکلیئر بجلی کی پیداوارکی لاگت ایک روپیہ ایک پیسہ فی یونٹ رہی۔

سی پی پی اے کے مطابق مارچ کے لیے بجلی کی ریفرنس پرائس 4روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی، ریفرنس پرائس کے مقابلے میں پیداواری لاگت 5روپے 15پیسے فی یونٹ رہی۔