سری لنکا میں ایک اور دھماکہ

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ایک اور دھماکے کی آواز سنی گئی،پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع کی طرف روانہ

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعرات اپریل 10:24

سری لنکا میں ایک اور دھماکہ
سری لنکا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 اپریل 2019ء) :سری لنکا میں ایک اور دھماکہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ایک اور دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔کولمبو پگوا ٹاؤن سے 40 کلومیٹر دور مشرق کی طرف دھماکہ کی آواز سنی گئی ہے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔دھمکاے کے بارے میں قبل از وقت کچھ کہنا ممکن نہیں ہے۔

تاہم پولیس نے اس متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہونے والا دھماکہ گذشتہ دنوں ہونے والے دھماکے کی نوعیت کا نہیں تھا۔گذشتہ روز بھی : سری لنکا میں سینما میں دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے سیوائے سینما میں دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

ابتدائی اطلاع کے مطابق دھماکہ سنیما کے پارکنگ ایریا میں کھڑی موٹرسائیکل میں ہوا تاہم فی الحال کسی قسم کے جانینقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوگئیں تھیں۔واضح رہے کہ ایسٹر کے موقع پر ہوٹلز اور چرچ پر دھماکے کیے گئے ۔ حملوں میں 359 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

گذشتہ روز سری لنکا حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔ سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں دہشتگرد حملے کیے گئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں دہشتگرد حملوں کی ذمہ داری کالعدم دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کر لی تھی۔ اس سے قبلسری لنکا نے گرجا گھروں اور ہوٹلز میں ہونے والے ہولناک بم دھماکوں کے بعد بین الاقوامی نیٹ ورک پر حملوں میں ملوث ہونے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

حملوں پر تحقیقات سے متعلق پولیس نے کہا کہ انہیں کولمبو بس اڈے سے 87 بم ڈیٹونیٹرز ملے ہیں،پولیس کو بستیان مواتھا نجی بس اسٹینڈ سے ڈیٹونیٹرز ملے جن میں سے 12 زمین پر اور 75 قریبی کچرے کے ڈھیر سے پائے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ انہوں نے 24 افراد کو گرفتار کیا تھا اور تمام افراد سری لنکا کے شہری تھے تاہم انہوں نے مزید تفصیلات نہیں دیں۔تفتیش کاروں کے مطابق حملوں میں 7 خودکش بمباروں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ حکومتی ترجمان نے کہا کہ حملوں میں ایک بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث تھا۔حکومت کے فورنزک ڈویژن کے سینئر عہدیدار آریا نندا ولیندا نے بتایا کہ 2 خودکش بمباروں نے خود کو شانگری لا ہوٹل میں دھماکے سے اُڑایا، دیگر نے 3 چرچوں اور 2 ہوٹلوں کو نشانہ بنایا۔