Live Updates

اماراتیوں کو رمضان المبارک کے موقع پر شاندار خوش خبری سُنا دی گئی

یونین کوآپ سٹورز پر عوام کو اشیاءکی قیمتوں میں 90فیصد تک کی ناقابلِ یقین رعایت مِلے گی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 25 اپریل 2019 10:28

اماراتیوں کو رمضان المبارک کے موقع پر شاندار خوش خبری سُنا دی گئی
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،25 اپریل 2019ئ) متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔ اس موقع پر اشیاءکی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگتی ہیں۔ تاہم عوام کی اس پریشانی کا حل ڈھونڈ لیا گیا ہے۔ یونین کوآپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس کی مملکت بھر میں تمام برانچز میں 25ہزار سے زائد اشیائے خوردنی ودیگراشیاءپر 90فیصد تک کی شاندار رعایت دی جا رہی ہے۔

یہ شاندار رعایتی سکیم اگلے 60 روز میں متعارف کرائی جانے والی 10اسکیموں میں سے ایک ہے۔ اس بات کا اظہار یونین کوآپ کے سی ای او خالد حُمید الفلاصی کی جانب سے کیا گیا۔ الفلاصی نے توقع ظاہر کی کہ اس رمضان المبارک کے دوران اُن کے سُپر سٹورز کو مجموعی طور پر 650 ملین درہم کی آمدنی متوقع ہے۔ اس بار اُن کے سٹورز میں اشیاءکی ورائٹی میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

الفلاصی نے مزید بتایا کہ اگرچہ اُن کے سُپر سٹورز کی جانب سی مختلف اشیاءکی قیمتوں میں پہلے ہی 7.5 فیصد کی کمی کی گئی ہے، اس کے باوجود کمپنی نے رواں سال کے پہلی سہ ماہی کے دوران 138.5 ملین درہم کا منافع کمایا۔ جو کہ گزشہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں 26.5 فیصد زائد ہے۔ الفلاصی نے عوام کو یقین دلایا کہ رمضان المبارک میں اشیاءکی سپلائی میں کمی واقع نہیں ہو گی۔

سپلائرز کی جانب سے کوآپ سٹورز پر ہر وقت اشیاءکی سپلائی جاری رکھی جائے گی۔ یونین کوآپ کی الوصل، اُم سُقیم اور ال تور برانچز رمضان کے دوران 24گھنٹے کھُلی رہیں گی۔ جبکہ باقی برانچز صبح 6:30 بجے سے لے کر اگلی صبح 2 بجے تک کھُلی رکھی جائیں گی۔ تاکہ صارفین اپنی سہولت کے مطابق شاپنگ کر سکیں۔ الفلاصی نے توقع ظاہر کی کہ اس بار رمضان المبارک کے دوران 25 لاکھ سے زائد صارفین یونین کوآپ سٹورز کا رُخ کریں گے، جس کے باعث 7 کروڑ اشیاءکی فروخت کا امکان ہے۔

جبکہ اگلے چند روز میں ناد الشیبا میں بھی ایک برانچ کھولی جائے گی۔ جہاں پر 30 ہزار قِسم کی مصنوعات رکھی جائیں گی۔ اس کے علاوہ آن لائن شاپنگ کے لیے 22ہزار مصنوعات کی سہولت موجود ہے۔ جو صارفین کو انتہائی کم وقت میں گھر پر پہنچائی جاتی ہیں۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات یونین کوآپ سمارٹ ایپ پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات