گورنر پنجاب کا ٹیکسٹائل صںعتوں سے رشوت وصول کرنے کا انکشاف

گورنر پنجاب نے حکومت سے سستی گیس لیکر دینے کے لیے ٹیکسٹائل صنعتوں سے رقم وصول کی۔ محمد زبیر

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعرات اپریل 10:42

گورنر پنجاب کا ٹیکسٹائل صںعتوں سے رشوت وصول کرنے کا انکشاف
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2019ء) معروف صحافی ندیم ملک نے اپنے پروگرام میں مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر سے سوال کیا کہ کس پی ٹی آئی کے گورنر نے ٹیکسٹائل کی صنعتوں سے اس لیے رقم وصول کی کہ وہ حکومت سے انہیں سستی گیس لے کر دیں گے۔جس پر محمد زبیر نے کہا کہ آپ کے سوالات بہت سخت ہیں۔اتنی مشکل تو مجھے کبھی آئی بی اے میں ہیش نہیں آئی تھی۔

اگلا سوال کریں۔جس پر ندیم ملک نے کہا کہ آپ نام لے لیں،ابھی میں نے ان کا بیان چلانا ہے۔محمد زبیر نے کہا آپ نے ریفر کر دیا ہے توگورنر پنجاب۔واضح رہے گذشتہ روز گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ایک پریس کانفرنس بھی کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ندن میں کامیاب کاروبارکیا، ایساوقت بھی آیاجب میرے پاس دوراستے تھے، ایک راستہ تھاکہ امیرآدمی بنوں دوسراسیاست میں حصہ لوں، لیکن میں نے سیاست کاراستہ چنااورہا ئوس آف لارڈکی طرف چل پڑا۔

(جاری ہے)

یورپی ممالک میں مسلمانوں کی نمائندگی نہیں تھی،1997میں برطانیہ کی پارلیمنٹ کاپہلامسلمان ممبر ہونے کا اعزاز ہے، برطانیہ کی پارلیمنٹ میں قرآن پاک پرحلف اٹھانیکااعزازحاصل ہے، برطانوی ممبرپارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعدمقبوضہ کشمیر اور فلسطین اورعراق جنگ کیخلاف کیلئیآوازاٹھائی۔ جہاں بھی گیامیرادل پاکستان کے عوام کیساتھ دھڑکتاتھا، کاروباراورسیاست کے بعدمیں نے صحت اورتعلیم کے میدان میں قدم رکھا، پاکستان میں غریب لوگوں کیلیے اسپتال اوراسکول بنائے۔

ان کا کہنا تھا گورنر بنا اور کہا تھا لوگوں کودینے کیلئے آیاہوں لینے کیلئے نہیں، اس وقت پینے کے صاف پانی کیلئے مہم شروع کی، میری فانڈیشن 15لاکھ میں فلٹریشن لگارہی تھی اور اس وقت کی حکومت ڈیڑھ لاکھ میں فلٹریشن پلانٹ لگارہی تھی۔ گورنر پنجاب نے کہا عوام کیلئے پیسے جمع کرتاتھاتوکسی کواعتراض نہیں تھا، اب پیسے جمع کرتاہوں توتنقیدہوتی ہے، میڈیاکی تنقیدکومثبت لیتاہوں،انتھک محنت سے جی ایس پی پلس کیلئے کوشش کی،ایجوکیشن کانفرنس کرائی جس میں بڑی شخصیات آئیں۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا جس مقصدکیلئے پاکستان آیااس میں کامیابی نہ ملی تواستعفی دیا، مستعفی ہونے کے بعدپی ٹی آئی کے تبدیلی کے نعرے کیساتھ چل پڑا۔ انھوں نے کہا میرے کچھ فیصلے مان لیے جاتے تویقین سے کہتاہوں پنجاب میں بھی اکثریت ہوتی، جولوگ مجھے جانتے ہیں انہیں پتہ ہے کبھی عہدوں کے پیچھے نہیں گیا۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا مجھے گورنربناناپارٹی کافیصلہ تھا، میں سینیٹ ممبرتھااورانجوائے کررہاتھا،پنجاب آب پاک اتھارٹی بل پردستخط کردیئے ہیں ،پینے کاصاف پانی پاکستان میں بہت بڑامسئلہ ہی, ایک سال ضائع ہوگیا،میرے پاس4سال باقی ہیں، ایک سال میں 2کروڑلوگوں کوصاف پانی دیناتھا۔

چوہدری سرور نے کہا جمہوریت پریقین رکھتاہوں اسی لیے فیصلوں کی قربانی دی،عمران خان ٹورازم پرخصوصی توجہ دیرہے ہیں، مذہبی ٹورازم کیلئے تمام مذاہب کیلوگوں کوپاکستان لائیں گے ، میراٹاسک ہیآئندہ سال2ملین مذہبی ٹورازم پاکستان لاں گا۔ان کا کہنا تھا امریکاجانے کی4مقصدتھے، مجھے امریکامیں پاکستانی کمیونٹی سے ملناتھا، پاکستانی کمیونٹی سیمل کرانہیں ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیناہے، پاکستانی کمیونٹی کوموٹیویٹ کرناہے کہ امریکی سیاست میں کام کریں۔۔