Live Updates

جہانگیر ترین وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کی خبروں پر بول اٹھے

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اپنی مدت پوری کیں گے، جہانگیر ترین نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 25 اپریل 2019 11:01

جہانگیر ترین وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کی خبروں پر بول اٹھے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 اپریل 2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اپنی مدت پوری کریں گے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جہانگیر ترین نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔جہانگیر ترین کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدات کو پارٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے اور وہ اپنی مدت پوری کریں گے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ میرے حوالے سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی تبدیلی سے متعلق چلنے والی خبریں غلط ہیں۔ایسی من گھڑت خبریں جان بوجھ کر پارٹی میں تقسیم پیدا کرنے کے لیے لگوائی جا رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں انتشار پھیلانے والے عناصر کبھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

خیال رہے گذشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ پنجاب میں تحریک انصاف عثمان بزدار بچاو اور ہٹاو گروپ میں تقسیم ہو گئی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماجہانگیر ترین پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کے لیے متحرک نظر آتے ہیں۔

جہانگیر ترین نے لاہور میں چند ارکان اسمبلی کے انٹرویوز بھی کیے۔حسین بہادر دریشک،اسلم اقبال سمیت چند وزراء کےانٹرویوز کیے۔ گورنر چوہدری سرور نے عثمان بزدار کی حمایت میں صف بندی میں شامل ہیں۔محمود الرشیدعثمان بزدار کے حمایتی جب کہ علیم خان کا تعلق جہانگیر ترین کی طرف ہے۔چوہدری سرور کوعمران خان کے تحفظات دور کرنے کے لیے پریس کانفرنس کرنا پڑی۔

جب کہ اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویز الٰہی بھی عثمان بزدار کے حمایتی ہیں، : اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ ہم وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں۔جب کہ دوسری جانب یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ لاہور میں کابینہ میں شامل وزراء نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں وزرا نے اپنے محکموں کی کارگردگی سے متعلق جہانگیر ترین کو آگاہ کیا۔

جبجہانگیر ترین سے گورنر پنجاب کے بیان کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے سوال کے جواب میں مسکراتے ہوئے کہا کہ اس پر صرف ہنس ہی سکتا ہوں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ سے نا اہلی کے باوجود جہانگیر ترین کی حکومت میں کئی خدمات ہیں۔ جہانگیر ترین کئی حکومتی اجلاسوں میں بھی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر شرکت کرتے اور اپنی تجاویز پیش کرتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات