آغا علی نے بالی وڈ کی پنجابی فلم کی پیش کش ٹھکرا دی

جمعرات 25 اپریل 2019 12:04

آغا علی نے بالی وڈ کی پنجابی فلم کی پیش کش ٹھکرا دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) پاکستانی اداکار و گلوکار آغا علی نے بالی وڈ پنجابی فلم کی پیش کش ہونے بارے انکشاف کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق گلوکار آغاعلی نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بھارتی پنجابی فلموں میں کام کی پیش کش ہو رہی ہے لیکن میں بالی وڈ کے بجائے پاکستان کو ترجیح دوں گا اس کے بعد پھر اس بارے میں سوچوں گا۔