اقوام متحدہ کاچارٹرجنگی خطرات سے سلامتی کاباعث ہے‘ڈاکٹر ملیحہ لودھی

مقبوضہ کشمیر اور فلسطینی عوام کوحق خودارادیت سے محروم رکھنایواین چارٹرکے منافی ہے

جمعرات 25 اپریل 2019 12:19

اقوام متحدہ کاچارٹرجنگی خطرات سے سلامتی کاباعث ہے‘ڈاکٹر ملیحہ لودھی
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کاچارٹرجنگی خطرات سے سلامتی کاباعث ہے،یواین چارٹرانصاف سے محروم لوگوں کیلئے امیدکاباعث ہے،عالمی مسائل سے نمٹنے کیلئے عالمی حل کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اقوم متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیراورفلسطینی عوام کوحق خود ارادیت سے محروم رکھاجارہاہے،کشمیریوں کوحق خودارادیت سے محروم رکھنایواین چارٹرکے منافی ہے،اقوام متحدہ کے چارٹرپرعملدرآمدنہ ہوناعالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔

پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کاچارٹرجنگی خطرات سے سلامتی کاباعث ہے،یواین چارٹرانصاف سے محروم لوگوں کیلئے امیدکاباعث ہے،عالمی مسائل سے نمٹنے کیلئے عالمی حل کی ضرورت ہے۔