Live Updates

تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ،

علاقائی اور سماجی عدم مساوات کو کم کرنے اور خطے میں امن و خوشحالی لانے کا سبب بنے گا، مخدوم خسرو بختیار

جمعرات 25 اپریل 2019 12:47

تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ،
بیجنگ/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ سی پیک کے پہلے مرحلے کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے بعد ہم صنعتی تعاون، تجارت، زراعت اور سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیجنگ میں بین الاقوامی تعاون کے لئے دوسری بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے کنیکٹیوٹی پالیسی کے موضوع پرمنعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ، علاقائی اور سماجی عدم مساوات کو کم کرنے اور خطے میں امن و خوشحالی لانے کا سبب بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 22 مختلف منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد ہو رہا ہے ۔ خسرو بختیار نے مزید کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت پاکستان چین کے صدر کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے تحت فعال کردارادا کررہا ہے جس کا ایک اہم حصہ سی پیک بھی ہے جس پر درست سمت میں کام جاری ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات