چمکنی پولیس کی کارروائی،رہزن گروہ کے تین افرادگرفتار

جمعرات اپریل 12:47

چمکنی پولیس کی کارروائی،رہزن گروہ کے تین افرادگرفتار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) چمکنی پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران تین رکنی مسلح رہزن گروہ کوگرفتاکرلیاہے۔گرفتارشدگان میں شاہ ولی،صدیق اورخالد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق شاہ ولی اس گروہ کاسرغنہ ہے جس کاتعلق افغانستان سے ہے جبکہ خالدکاتعلق باجوڑسے اورصدیق کاتعلق پشاورسے ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق اس گروہ کے افرادکافی عرصے سے چمکنی اورپشاورکے دیگرعلاقوں میں راہزنی کی وارداتیں کررہے تھے اورپولیس ان کی تلاش میں تھی ،بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات پولیس پارٹی نے ایک آپریشن کے دوران ان تینوں کوگرفتارکرلیا۔ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :