ڈوڈہ میں بس پر تودے گرنے سے پانچ افراد جاںبحق‘گیارہ زخمی ہو گئے

جمعرات 25 اپریل 2019 13:33

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) مقبوضہ کشمیرکے ضلع ڈوڈہ میںایک بس تودوںکی زد میں آنے سے تین خواتین سمیت پانچ افراد جاںبحق اور گیارہ زخمی ہوگئے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پیاکل میںٹھاٹھری گندو روڈ پر ایک بس تودوںکی زد میں آگئی ۔

(جاری ہے)

بدقسمت بس ڈوڈہ سے Kaharaجارہی تھی جب ایک بڑا تودہ اس پر آگرا۔جاںبحق ہونیوالوںمیں مدثر احمد ، منصور احمد اسکی اہلیہ گلشن بیگم ، شکیلہ بیگم اور کملیشہ دیوی شامل ہیں۔ زخمیوںکی شناخت شفقت حسین ، راشدہ بیگم ، شکنتلا دیوی ،جلیل احمد ، نوشاد احمد، محمد اکرم ، شالندر سنگھ ، خالد حسین ، رینکو دیوی ، عبدالواحداور کیول کمار شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :