ْ ہٹیاں بالا میں عبد الحمید سلہریا میموریل والی بال ٹورنامنٹ(فلڈ لائٹ) افتتا ح کر دیا گیا

جمعرات 25 اپریل 2019 13:33

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) ہٹیاں بالا میں عبد الحمید سلہریا میموریل والی بال ٹورنامنٹ(فلڈ لائٹ) افتتا ح کر دیا گیا افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ممتاز کارباری شخصیت وسینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر( سعودی عرب )سید شجاعت ہمدانی تھے تقریب سے ممتاز لیگی راہنماسید طیب ہمدانی ، سابق صدر پریس کلب سید عمر کاظمی، سردار شاہد حمید عباسی، سیدنوید ہمدانی ،راجہ موصیب اکرم ، عبد الحفیظ سلہریا ،عدنان انور اعوان نے خطاب کیا اس موقع پر مہمان خصوصی شجاعت ہمدانی کا والہانہ استقبال کیا پھولوں کی پتیاں اور آتش بازی کی اس موقع پر کھلاڑیوں کا تعارف کروایا گیا مہمان خصوصی شجاعت ہمدانی نے کہا کہ عبد الحمید سلہریا،پروفیسر آفتاب خان نے ہٹیاں بالا میں والی بال کے فورغ کے لیئے کارہائے نمایاں خدمات سرانجام دی اور والی بال کے لیئے دن رات کام کیا جس کی بدولت آج نوجوان برائیوں سے بچ کر سینکڑوں کی تعداد میں گراونڈ کو آباد کررہے ہیں جہاں پر گراونڈ آباد ہوتے ہیں وہاں پر ہسپتال ویران ہوتے ہیں عبد الحمید سلہریا، پروفیسر آفتاب شہید نے سپورٹس سماج میں جو مختصر وقت میں خدمات سرانجام دی وہ ہٹیاں بالا کی عوام کبھی فراموش نہیں کرسکتی ہے انہوں نے ساری زندگی مخلوق خدا کی خدمت میں گزاری ہے ان کی سماجی سپورٹس خدمات کو یہ مجمع خراج عقیدت پیش کرتا ہے اس موقع پر مہمان خصوصی نے مجموعی طور پر 10ہزار نقد کا بھی اعلان کیا اور انعامات تقسیم کیئے۔