اسٹیج ڈرامے میں تبدیلیاں ناگزیر ہو چکی ہیں ‘کرینہ جان

جمعرات 25 اپریل 2019 13:33

اسٹیج ڈرامے میں تبدیلیاں ناگزیر ہو چکی ہیں ‘کرینہ جان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء)اداکارہ کرینہ جان نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈرامے میں تبدیلیاں ناگزیر ہو چکی ہیں ،کب تک اسٹیج ڈرامہ ڈانس کی وجہ سے چلتا رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی رقص کو برا نہیں کہا کیونکہ یہ ایک آرٹ ہے مگر اسٹیج ڈرامے میں کام کرنے والی اداکارائوں کو رقص کے ساتھ بھرپور اداکاری کا مارجن دینا ہو گا۔

(جاری ہے)

بدقسمتی سے پچھلے چند سالوں سے ہمیں ڈراموں میں خواتین اداکارائوں کو نکال کر اسکو صرف شو پیس بنا کر رکھ دیا ہے جو سراسر اداکارائوں اور اسٹیج ڈرامے کے ساتھ ناانصافی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک ہی طرح کے اسٹیج ڈرامے پیش کیے جا رہے ہیں جب تک نئے رائٹر اچھے ڈرامے نہیں لکھتے اس وقت تک فیملیاں بھی ڈرامہ دیکھنے نہیں آئیں گی۔کرینہ جان نے کہا کہ مجھے اپنی کامیابی کی خوشی نہیں بلکہ میں فنکار برادری کی کامیابی پر زیادہ خوش ہوتی ہوں ۔