فلم ’’آفٹر ‘‘ کی عکس بندی سے فلم ’’کروئل انٹینشنز‘‘ کے دن یاد آگئے،سلما بلیئر

جمعرات اپریل 13:43

فلم ’’آفٹر ‘‘ کی عکس بندی سے فلم ’’کروئل انٹینشنز‘‘ کے دن یاد ..
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) ہالی وڈ سلما بلیئر نے کہا ہے کہ انہیں فلم ’’آفٹر ‘‘ کی عکس بندی سے فلم ’’کروئل انٹینشنز‘‘ کے دن یاد آگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق سیلمہ بلیئر کا کہنا تھا کہ میں نے اس وقت ہدایت کارہ جینی گیج کے ساتھ کام کیا جب میرے کیریئر کا آغاز تھا اور میں کیریئر کے آغاز میں ہی ان کے ساتھ فوٹو شوٹ کرنے والی پہلی سیلبرٹی تھی، مجھے ان کی فلم ’’آل دس پینک‘‘ بہت پسند تھی اور جب اس فلم کی سکریننگ ہوئی تو مجھے بھی دعوت دی گئی جس پر مجھے بے حد خوشی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے توانائی سے بھرپور چیزوں کا چھوٹا سا حصہ بننا اچھا لگتا ہے اور لوگ اسے دیکھنا پسند کرتے ہیں، جینی گیج کی فلم’’آفٹر ‘‘ کی عکسبندی سے مجھے 1999ء میں ریلیزکی گئی فلم ’کروئل انٹینشنز‘‘ کے دن یاد آگئے۔

متعلقہ عنوان :