ظاہری خوبصورتی کی کبھی پروا نہیں کی، لوپیتا نیانگ او

جمعرات 25 اپریل 2019 13:43

ظاہری خوبصورتی کی کبھی پروا نہیں کی، لوپیتا نیانگ او
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) کینیا نژاد میکسیکن اداکارہ لوپیتا نیانگ او نے کہا ہے کہ انہوں نے ظاہری خوبصورتی کی کبھی پروا نہیں کی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک میگزین کے لئے ’’بیوٹی آف دی ایئر‘‘ منتخب ہونے والی سیاہ فام لوپیتا نیانگ او نے میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ میں ٹام بوائے تھی، میرے والدین نے کبھی صنفی قاعدوں پر زور نہیں دیا ، مجھے درختوں پر چڑھنا پسند تھا، باہر کھیلتی تھی، مجھے اپنی فیملی کے ساتھ مختلف شرارتیں کرنا اچھا لگتا تھا اور میں ابھی بھی یہ کام کرتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ خوبصورتی کے معیار کو چیلنج کرنے پر یقین رکھتی ہیں اور اس کا تمام کریڈٹ میرے والدین کو جاتا ہے کیونکہ انہوں نے مجھے بھرپور اعتماد دیا اور مجھے بڑا کیا۔