نیب نے اپنے آغاز سے لے کر اب تک آٹھ مراحل میں گریڈ 16 سے 21 کے افسران کے تقرری کی ہے،

وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم

جمعرات 25 اپریل 2019 13:57

نیب نے اپنے آغاز سے لے کر اب تک آٹھ مراحل میں گریڈ 16 سے 21 کے افسران کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے نیب میں تقرریوں کے حوالے سے سوال کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاملہ چیئرمین نیب کے نوٹس میں لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران رانا ثناء اللہ کے سوال کے جواب میں وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے بتایا کہ پہلی کھیپ کے علاوہ نیب میں ابتدائی تقرریاں یا تو نیب نے خود کی ہیں یا نیب ملازمین کے قواعد و شرائط ملازمت 2002ء اور طریقہ کار تقرری و اہلیت اور وقتاً فوقتاً اس میں کی جانے والی ترامیم میں دیئے گئے طریقہ کار کے مطابق ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعے کی گئی ہیں۔

نیب نے اپنے آغاز سے لے کر اب تک آٹھ مراحل میں گریڈ 16 سے 21 کے افسران کے تقرری کی ہے۔ ایک افسر کو جعلی ڈگری کی وجہ سے نیب نے ملازمت سے برطرف کیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وہ اس جواب سے مطمئن نہیں ہیں جس پر بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ وہ اس سوال کے بارے میں چیئرمین نیب سے خود بات کریں گے۔ اگر جواب تسلی بخش نہ آیا تو پھر ایسا ہی ہوگا جیسے ارکان نے تجویز دی ہے۔ سپیکر نے یہ سوال موخر کردیا۔