قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی

جمعرات 25 اپریل 2019 14:03

قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) قومی اسمبلی کا اجلاس کل جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ جمعرات کو اجلاس میں وقفہ سوالات کے ساتھ ایجنڈے میں شامل بعض امور نمٹائے گئے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نفیسہ شاہ کے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کے ساتھ ہی ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے قومی اسمبلی کا اجلاس (آج) جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا۔