خواتین کوزندگی کے ہرشعبہ میں مردوں کے برابرترقی کرنے کے مواقع مہیاکئے جانے چاہئیں‘ڈاکٹر یاسمین راشد

تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کے ہرشعبہ میں خواتین کی نمائندگی کی اہمیت پرمکمل یقین رکھتی ہے‘وزیرصحت پنجاب کا یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ ٹیکنالوجی جوہرٹاون میں منعقدہ تقریب سے خطاب

جمعرات 25 اپریل 2019 14:34

خواتین کوزندگی کے ہرشعبہ میں مردوں کے برابرترقی کرنے کے مواقع مہیاکئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے آج یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ ٹیکنالوجی جوہرٹاون میں خواتین کی اہمیت پرمنعقدہ سیمینارمیں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر جسٹس عائشہ ملک ، فوزیہ وقارو دیگرفیکلٹی ممبران کے علاوہ طلباء و طالبات نے بھی شرکت کی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے وزیرصحت پنجاب کابھرپورطریقے سے استقبال کیا۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دین اسلام نے مردوخواتین کے مساوی حقوق کاتصورپیش کیاہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآل وسلم حضرت بی بی فاطمہؓ کے احترام میں کھڑے ہوجاتے تھے۔ ملکی ترقی میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کے ہرشعبہ میں خواتین کی نمائندگی کی اہمیت پرمکمل یقین رکھتی ہے۔

صوبائی وزیر نے مزیدکہاکہ بچیوں کونظراندازکرنے والے معاشرے بہت پیچھے رہ جاتے ہیں۔خواتین کوزندگی کے ہرشعبہ میں مردوں کے برابرترقی کرنے کے مواقع مہیاکئے جانے چاہئیں۔ انہوںنے کہاکہ بطورخاتون وزیرتحریک انصاف کی نمائندگی کرتے ہوئے فخرمحسوس کرتی ہوں۔ تحریک انصاف نے اقتدارمیں آتے ہی سرکاری ہسپتالوں کی حالت بہترکرنے کی ذمہ داری اٹھالی تھی۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کے پانچ مختلف اضلاع میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ماں بچہ خصوصی ہسپتال بننے جارہے ہیں۔