گورنر ہاوس کی توڑی گئی دیوار کی بحالی کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

جمعرات 25 اپریل 2019 14:34

گورنر ہاوس کی توڑی گئی دیوار کی بحالی کی درخواست پر سماعت غیر معینہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے گورنر ہاوس کی توڑی گئی دیوار کی بحالی کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

جسٹس مامون رشید شیخ نے مقامی وکیل احسن فاروقی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں گورنر ہائوس پنجاب کی دیواریں مسمار کرنے کے اقدامات کو چیلنج کیا گیا ہے ۔ہائیکورٹ نے سماعت بغیر کسی کاروائی کے غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ۔