Live Updates

وزیرا عظم کا افغانستان کے اندرونی تنازعات میں فریق نہ بننے کا اعلان

پاکستان خطے میں امن کے لیے افغان امن عمل کی بھرپورحمایت جاری رکھے گا. عمران خان کا بیان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 25 اپریل 2019 14:26

وزیرا عظم کا افغانستان کے اندرونی تنازعات میں فریق نہ بننے کا اعلان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 25 اپریل۔2019ء) وزیرا عظم عمران خان نے افغانستان کے اندرونی تنازعات میں فریق نہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا پاکستان خطے میں امن کے لیے افغان امن عمل کی بھرپورحمایت جاری رکھے گا. تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے افغانستان سے متعلق اہم بیان جاری کیا ، جس میں کہا افغان تنازع سے40 سال میں افغانستان اورپاکستان کو بے پنا نقصان ہوا، طویل عرصے بعدافغانستان میں قیام امن کاتاریخی موقع ملا.

(جاری ہے)

وزیرا عظم نے افغانستان کے اندرونی تنازعات میں فریق نہ بننے کااعلان کرتے ہوئے کہا پاکستان خطے میں امن کے لیے افغان امن عمل کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا لیکن افغانستان کے اندورنی معاملات میں فریق نہیں بنیں گے. یاد رہے گذشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ افغان طالبا ن نے مجھ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن افغان حکومت کے اعتراض پر ملاقات منسوخ کی.

جس کے بعد افغان حکام نے شدید احتجاج کا اظہار کرتے ہوئے کابل میں پاکستانی سفارتخانے میں تعینات فرسٹ سیکرٹری کو افغان دفتر خارجہ طلب کیا تھا اور وزیراعظم کے دیئے گئے بیان پر تحریری احتجاج کیا. بعد ازاں پاکستانی دفترخارجہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا وزیراعظم عمران خان کاافغانستان سے متعلق بیان سیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیاگیا، بیان کو افغانستان کے داخلی امورمیں مداخلت نہ سمجھاجائے.

دوسری جانب تحریک انصاف کے 23ویں یوم تاسیس کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا آزادی کےبعدہماری جدوجہدکسی بھی پارٹی سے بڑی تھی، میرے پیغام کوعوام تک پہنچنے میں 15سال لگے، اب ہم اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں، پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں پربنانا ہے، وہ معاشرہ بناناہے جو انصاف، انسانی وقاراورہمدردی پرمبنی ہو.

انہوں نے کہا کہ آج تحریک انصاف کا23واں یوم تاسیس ہے، آزادی کے بعدہماری جدوجہد کسی بھی پارٹی سے بڑی تھی ، ہماری جدوجہد3مرحلوں پرمشتمل رہی، پہلا مرحلہ عوام کومتحرک کرنااورتبدیلی کے لیے پیغام دینا تھا، کرپٹ اسٹیٹس کوکیخلاف جنگ اورعوام کوآگہی دینا تھا، آگہی کہ قوم اپنے انسانی وسائل کوترقی دے کرترقی کرسکتی ہیں. عمران خان نے کہا کہ میرے پیغام کوعوام تک پہنچنے میں 15سال لگے ، الیکشن لڑنے کے قابل پارٹی بنانے میں مزید7 سال لگے.

ایک اور ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا اب ہم اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں، پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں پربنانا ہے، وہ معاشرہ بناناہے جو انصاف، انسانی وقاراورہمدردی پرمبنی ہو. خیال رہے تحریک انصاف کے یوم تاسیس کی مرکزی تقریب یکم مئی کو جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی،یوم تاسیس کی مرکزی تقریب کے انتظامات بروقت مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، بانی چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس کی مرکزی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے.
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات