علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مالیوں کو پھولوں کی نمائش میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے وائس چانسلر کی مبارک باد

محنت اور توجہ سے یونیورسٹی کا نام روشن ہوتا ہے، ڈاکٹر ضیاء القیوم

جمعرات 25 اپریل 2019 14:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ہر سال پھولوں کی نمائش میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر یونیورسٹی کے مالیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت اور توجہ سے یونیورسٹی کا نام روشن ہوتا ہے۔ جمعرات کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے روز اینڈ جاسمین گارڈن میں منعقدہ "موسم بہار کے پھولوں" کی تین روزہ نمائش کی پانچ مختلف کٹیگریز میں پہلا انعام حاصل کرنے پر مالیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے اعلان کیا کہ ٹاپ پوزیشن پر مالیوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ حالیہ دنوں میں مالیوں کی شبانہ روزمحنت اور توجہ سے کیمپس کی خوبصورتی میں بھی نمایاں تبدیلی آئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مالیوں کو کیمپس کی مزید خوبصورتی اور طلبہ کو سٹوڈنٹ فرینڈلی ماحول فراہم کرنے کے لئے کیمپس کو ہر قسم کے پودوں اور پھولوں سے سجانے کی ہدایت کی۔ڈین فیکلٹی آف سائنس ،ْ پروفیسر ڈاکٹر سید ظفر الیاس اور شعبہ باغبانی کی انچارج ،ْ فوزیہ انجم نے یونیورسٹی کیمپس کو پودوں اور مختلف اقسام کے پھولوں سے سجانے کی وائس چانسلر کو یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے مالیوں کے اعزاز میں تقریب کے انعقاد پر وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :