کاشتکار کا جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے

جمعرات 25 اپریل 2019 14:44

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) زرعی معیشت کے فروغ کیلئے کاشتکار کا جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے، کھادوں کے متوازن استعمال سے ہی منافع بخش پیداوار ممکن ہے کاشتکاروں کی سہولت کیلئے ایف ایف سی نے سرگودھا میں فارم ایڈوائزری سنٹر قائم کردیا ہے جس میں مٹی اور پانی کے تجزیئے کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ریجنل منیجر ایف ایف سی راجہ جنید، لیاقت علی اور محمد طاہر نعیم سمیت دیگر نے فیلڈ ڈے کے موقع پر کاشتکاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مقررین نے کہا کہ سرگودھا میں بھی یوریا، ڈی اے پی اور ایس او پی کھاد کی وافر دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے اس کیساتھ ساتھ کوالٹی کو یقینی بنانے کیلئے سونا کھاد کی بوریوں پر سکیورٹی لیبل بھی لگائے جارہے ہیں، کاشتکاروں کو گندم میں متوازن کھادوں کے استعمال میں آگاہی فراہم کی جارہی ہے تاکہ معاشی نقطہ نگاہ سے ایسی کھادوں کا استعمال کیا جائے جن میں فی بوری غذائی جزو زیادہ مقدار میں موجود ہوں۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ موجودہ حالات میں پوٹاش کی بڑھتی ہوئی کمی کے پیش نظر ایس او پی کھاد لازمی استعمال کی جائے تاکہ فصل سے نہ صرف بھرپور پیداوار حاصل ہو بلکہ بہتر کوالٹی کی وجہ سے زیادہ ریٹ مل سکے ،گندم میں آنیوالی کانگیاری سے بچنے کیلئے بیماریوں سے پاک فصل کا بیج ہی آئندہ کاشت کیلئے رکھا جائے مزید برآں نئی اور قوت مدافعت کی حامل اقسام کی کاشت سے اس بیماری سے بچا جاسکتا ہے۔ مقررین نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ زمین میں گرتی ہوئی زرخیزی کو بہتر بنانے کیلئے نامیاتی مادے کے استعمال کو بڑھایا جائے۔

متعلقہ عنوان :