روسی صدر اور شمالی کوریائی رہنماء کے درمیان مذاکرات

جمعرات 25 اپریل 2019 14:46

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اٴْن اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان مشرقی روسی شہر ولادی ووسٹوک میں مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق مذاکرات سے قبل روسی صدر نے صحافیوں پر واضح کیا کہ روس شمالی کوریائی رہنماء کی اٴْن کوششوں کی حمایت کرتا ہے، جو وہ امریکا کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے کے لیے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پیوٹن کے مطابق اس ملاقات میں خاص طور پر جزیرہ نما کوریا کے حالات بارے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس سے قبل دونوں رہنما مذاکرات کے لیے اپنے اپنے وفود کے ہمراہ ولادی ووسٹوک کی ایک یونیورسٹی میں پہنچے۔واضح رہے کہ کم جونگ اٴْن اور امریکی صدر کے درمیان رواں برس فروری میں مذاکرات نٰاکام ہو چکے ہیں۔