جرمنی سے ملک بدری، افغان تارکین وطن کا ایک گروپ کابل پہنچ گیا

جمعرات 25 اپریل 2019 14:46

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) جرمن حکام نے 30 افغان تارکین وطن کو کابل پہنچا دیا ہے، جن کی سیاسی پناہ کے حصول کی درخواستیں مسترد کی جا چکی تھیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق ان تارکین وطن کو ایک خصوصی پرواز کے ذریعے افغان دارالحکومت کابل پہنچایا گیا۔

(جاری ہے)

2016ء سے افغان تارکین وطن کی ملک بدری شروع ہونے کے بعد سے جرمنی سے نکالا جانے والا تارکین وطن کا یہ 23واں گروپ ہے۔ جرمنی سے افغان تارکین وطن کی بیدخلی پر انسانی حقوق کے سرگرم کارکن ناخوش ہیں اور اِسے متنازعہ خیال کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس کی پہلی سہ ماہی کے دوران افغانستان میں پرتشدد واقعات میں ہلاک ہونے والے عام شہریوں کی تعداد 600 کے قریب تھی۔