ایرانی تیل کی فروخت روکنے کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

جمعرات 25 اپریل 2019 14:46

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایرانی خام تیل کو روکنے کی امریکی کوششوں کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان اٴْس امریکی فیصلے کے صرف دو دن بعد سامنے آیا ہے، جس میں واشنگٹن نے ایران سے خام تیل خریدنے والے ممالک کو مزید استثنیٰ دینے سے انکار کر دیا تھا۔جواد ظریف نے کہا ہے کہ اٴْنہیں اس کا یقین ہے کہ ایران اپنا تیل فروخت کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ اس مناسبت سے استثنیٰ کی مدت اگلے مہینے کی 2 تاریخ کو ختم ہو رہی ہے۔ ایران سے تیل خریدنے کا امریکی استثنیٰ چین، بھارت، اٹلی، یونان، جاپان، جنوبی کوریا، تائیوان اور ترکی کو حاصل ہے۔