نسان کے سابق سربراہ کارلوس گوزن کی ضمانت کے خلاف اپیل دائر کرنے سے ضمانتی عمل معطل

جمعرات 25 اپریل 2019 14:46

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) کار ساز ادارے نسان کے سابق سربراہ کارلوس گوزن کے خلاف استغاثہ کی جانب سے اٴْن کی ضمانت کے خلاف اپیل دائر کرنے پر ٹوکیو کی عدالت نے ضمانتی عمل معطل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس اپیل سے قبل 4.5 ملین امریکی ڈالر کے عوض گوزن کو عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔ استغاثہ کی نئی اپیل دائر کیے جانے پر فی الحال اٴْن کی ضمانت پر رہائی ممکن نہیں رہی ہے۔ ضمانت کی شرائط میں عدالت نے کارلوس گوزن کے جاپان چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ نسان کے سابق چیف کو مالی بے ضابطگیوں کے کئی الزامات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :