چنار باغ اسمبلی ہال کو آڈیٹوریم میں تبدیل کرنے کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی ہدایت

جمعرات 25 اپریل 2019 14:48

چنار باغ اسمبلی ہال کو آڈیٹوریم میں تبدیل کرنے کیلئے فوری طور پر اقدامات ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے چنار باغ گلگت کے دورے کے دوران محکمہ تعمیرات کے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ چنار باغ اسمبلی ہال کو آڈیٹوریم میں تبدیل کرنے کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں، پرانے اسمبلی ہال کے آڈیٹوریم میں منتقلی سے تقریباً 600 لوگوں کے بیٹھنے کیلئے جگہ میسر آئے گی جس میں تمام سرکاری تقریبات اور ورکشاپس کا انعقاد ممکن ہوسکے گا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ جدید آڈیٹوریم کی تعمیر انتہائی ضرورت کی حامل ہے۔

متعلقہ عنوان :