Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کا خواجہ آصف پر دس ارب ہرجانے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

جمعرات 25 اپریل 2019 15:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں وزیر اعظم عمران خان کا خواجہ آصف پر دس ارب ہرجانے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کے رخصت پر ہونے کے بعد سماعت بغیر کارروائی 30 اپریل تک ملتوی کی گئی ۔ یاد رہے کہ عمران خان نے خواجہ آصف کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھاخسیشن کورٹ نے خواجہ آصف کے جواب کا کچھ حصہ ڈیلیٹ کر دیا تھا ۔خواجہ آصف نے سیشن کورٹ کا عبوری حکم نامہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :