Live Updates

عورت ہونا گالی ہے،عمران خان پاکستان کی بیٹیوں کے لیے کیا پیغام دے رہے ہیں؟ ۔ بلاول بھٹو

وزیراعظم مدینہ کی ریاست کی باتیں کرتے ہیں ،اگر اسلام میں عورتوں کو کردار نہ ہوتا تو کیا ہمیں کربلا یاد ہوتا؟اگر فاطمہ جناح نہ ہوتیں تو کیا پاکستان بنتا؟، بلاول بھٹو نے بھی وزیراعظم کے لیے مذکر کی بجائے مونث کا استعمال کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 25 اپریل 2019 15:24

عورت ہونا گالی ہے،عمران خان پاکستان کی بیٹیوں کے لیے کیا پیغام دے رہے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 اپریل 2019ء) :وزیراعظم عمران خان کے صاحبہ کے بیان پر چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے بیان سےکوئی فرق نہیں پڑتا، صاحبہ لفظ کہنے سے کسی کاقدچھوٹانہیں ہوگا،جس نے کہاوہ چھوٹا ہوگا، وہ اس قسم کے بیانات سے کیا پیغام دینا چاہتے ہیں، کیاآپ ایسے بیان دےکرخواتین کےخلاف بات کررہے ہیں. بلاول بھٹو نے کہا مرد کوعورت کہنے سے کیاپیغام دیناچاہتے ہیں، وزیراعظم کہتے ہیں عورت ہوناگالی ہے، ہم سمجھتے ہیں خواتین کوسوسائٹی میں آگے لاناچاہیے، ایسے بیان دے کرعمران خان اپنے بے عزتی کررہے ہیں، کچھ نہیں پتہ توبات نہ کریں، اچھی بات نہیں کرنا آتا تو خاموش رہیں. بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ کہنے سے مردوں کے ساتھ کچھ نہیں ہو گا،لیکن یہ پاکستان کی بیٹیوں ، بچیوں اور عورتوں کے لیے کیا پیغام دے رہے ہیں؟ وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ عورت ہونا ایک گالی ہے۔

(جاری ہے)

یہ انتہائی قدم ہے، آپ مدینہ کی ریاست کی باتیں کرتے ہیں ،اگر اسلام میں عورتوں کو کردار نہ ہوتا تو کیا ہمیں کربلا یاد ہوتا؟۔یہاں ہماری خواتیین مردوں کے شانہ بشانہ تھیں۔اگر فاطمہ جناح نہ ہوتیں تو کیا پاکستان بنتا؟ اگر وہ نہ ہوتیں تو کون ایوب خان کے سامنے دیوار کی طرح کھڑا ہوتا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے پوری اسلامی دنیا میں سب سے پہلے خاتون کو زیراعظم بنایا۔

پاکستان کی عورتیں بہادر ہیں۔پاکستان کی عورتوں کا باقی دنیا کی عورتوں سے موازنہ کریں۔ہم اپنے ملک کی خواتین پر فخر کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے بھی وزیراعظم کے لیے مذکر کی بجائے مونث کا استعمال کر دیا۔اور کہا کہ اگر عمران خان یہ سمجھتی ہیں کہ وہ ایسے بیان سے کسی کی تضحیک کر رہے ہیں تو وہ اپنی تضحیک کررہے ہیں۔سب جانتے ہیں کہ وہ کیسے وزیراعظم بنے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات