Live Updates

وزیراعظم کا دورہ چین، طیارے میں تیکنیکی خرابی پیدا ہوگئی

طیارے کا اے سی کام نہیں کررہا، انجینئیرزکی ٹیم طیارے میں ہونے والی خرابی کا جائزہ لے رہی ہے، وزیراعظم وفد کے ہمراہ لاؤنج میں موجود ہیں

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 25 اپریل 2019 15:54

وزیراعظم کا دورہ چین، طیارے میں تیکنیکی خرابی پیدا ہوگئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2019ء) وزیراعظم کے طیارے میں تیکینکی خرابی پیدا ہوگئی، طیارے کا اے سی کام نہیں کررہا، انجینئیرزکی ٹیم طیارے میں ہونے والی خرابی کا جائزہ لے رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی آج چین کے دورے پر روانگی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے طیارے میں تیکینکی خرابی پیدا ہوگئی، طیارے کا اے سی کام نہیں کررہا، انجینیرزکی ٹیم طیارے میں ہونے والی خرابی کا جائزہ لے رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان خود بھی چین روانہ ہونے کیلئے طیارے میں موجود ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اور وفد کو طیارے سے اتار کر لاؤنج میں بٹھا دیا گیا ہے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان آج 4 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے، دورہ چین میں اہم تبدیلیاں اور نیا شیڈول ترتیب دے دیا گیا ہے ، وزیراعظم 25 سے 29 اپریل تک چین کا دورہ کریں گے، مشیر خزانہ حفیظ شیخ ، وزیر ریلوے شیخ رشید ، وزیرآبی منصوبہ بندی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے جبکہ علی زیدی، رزاق داﺅد، خسروبختیار، زلفی بخاری بھی وفد میں شامل ہیں.

وزیراعظم آج خصوصی طیارے سے بیجنگ کے لئے روانہ ہوں گے، عمران خان بیلٹ اینڈروڈفورم کی افتتاحی تقریب میں نمائندگی کریں گے، چینی صدر شی جن پنگ افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے، فورم کے دوسرے سیشن سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے،۔

(جاری ہے)

فورم میں 40 ممالک کے رہنما اور سو سے زائد ملکوں ‘ بین الاقوامی اداروں اور کارپوریٹ سیکٹر کے وفود شرکت کریں گے.

وزیراعظم کی آفیشل ملاقاتوں کاسلسلہ26اپریل سے شروع ہوگا، عمران خان کی ورلڈبینک سی ای اوکر سٹالینا جارجیوا اور آئی ایم ایف ایم ڈی کرسٹینالوگارڈ سے بھی اہم ملاقات طے ہیں، آئی ایم ایف ایم ڈی سے ملاقات 26 اپریل کو شام 5 بجے شیڈول ہیں. وزیراعظم کے اعزاز میں پاک چین فرینڈ شپ ایسوسی ایشن ظہرانہ دےگی جبکہ چینی صدر شرکاءکے اعزاز میں اعشائیہ دیں گے،گالہ پر فارمنسزبھی ہوں گی ، بیلاروس کے صدر اور ایتھوپیئن ہم منصب سے سائیڈ لائین ملاقات بھی ہوگی.

وزیراعظم عمران خان 27 اپریل کوعالمی کانفرنس سینٹرپہنچیں گے، جہاں چینی صدر ان کا استقبال کریں گے، عمران خان ” ترقی کے نئے ذرائع” کے موضوع پرخصوصی خطاب کریں گے، وزیراعظم یو این ترقیاتی ایجنڈا برائے 2030 کے سیشن میں بھی شریک ہوں گے. وزیراعظم 27 اپریل کوچین کی نائب صدر وانگ کیشان سے ملاقات کریں گے جبکہ چینی صدرشی جن پنگ سے ون آن ون ملاقات28اپریل کوہوگی، ملاقات میں مختلف معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے.

وزیراعظم کی ہواوے کمپنی کے سی ای او سے ملاقات شیڈول میں شامل ہیں ، جبکہ پاک چین ٹریڈ انویسٹمنٹ فورم وزیراعظم کےاعزازمیں ظہرانہ دے گا، عمران خان کار بنانے والی نجی کمپنی کے ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کریں گے. وزیراعظم چین میں عالمی نمائش میں پاکستانی اسٹال کا دورہ کریں گے ، وہ چینی صدر،دیگرعالمی راہنماﺅں کے ہمراہ چینی اسٹال کادورہ کریں گے، عمران خان،عالمی راہنماﺅں کوخصوصی ڈاکیومنٹری دکھائی جائےگی.

عمران خان چائنہ گارڈن میں شجر کاری مہم میں حصہ لیں گے اور چین کی ثقافتی نمائش 2019 میں بھی شریک ہوں گے‘بعد ازاں 28 اپریل کو رات 11 بجے وطن واپسی کے لئے روانہ ہوں گے. وزیراعظم عمران خان کے بیجنگ کے دورے کی ایک اہم خصوصیت پاکستان اور چین کے درمیان آزاد وتجارت کے معاہدے کے دوسرے مرحلے پر دستخط ہونا بھی ہے، چین کے ساتھ تجارت کے فروغ کے دوران پاکستانی صنعتوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے معاہدے میں خصوصی اقدامات پر بھی غورکیاجارہا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کومزید بڑھانے کیلئے دورے کے دوران کئی دیگر معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات