گورنرسندھ عمران اسماعیل کی سری لنکن قونصل جنرل جی ایل گنناتھیوا سے ملاقات

جمعرات 25 اپریل 2019 16:32

گورنرسندھ عمران اسماعیل کی سری لنکن قونصل جنرل جی ایل گنناتھیوا سے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے جمعرات کوسری لنکن قونصلیٹ میں قونصل جنرل جی ایل گنناتھیوا سے ملاقات کی۔ انہوں نے سری لنکا میں ہونے والے حالیہ بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سری لنکن عوام کے ساتھ ہیں، سری لنکا میں بم دھماکوں نے ثابت کردیا کہ دہشت گرد ی عالمی مسئلہ ہے۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف مزید جامعہ اقدامات اٹھانے ہو ں گے۔ گورنرسندھ عمران اسماعیل نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کئے۔