صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی چمن میں پولیو ورکرز کی ٹیم پر حملے کی مذمت

جمعرات 25 اپریل 2019 16:37

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی چمن میں پولیو ورکرز کی ٹیم ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے چمن میں پولیو ورکرز کی ٹیم پر حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت،کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

انہوں نے جمعرات کو چمن کے علاقے سلطان زئی میں فائرنگ سے پولیو ورکرز کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ پولیو ورکرز پر بزدلانہ حملہ ملک دشمنوں کی کارستانی ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو فائرنگ میں ملوث مجرموں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ورکرز ہمارے بچوں کو معذوری سے بچانے دن رات محنت کرتے ہیں، ان پولیو ورکرز کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔