لاہور پولیس کے 57 ملازمین میں ساڑھے 7 لاکھ روپے کی مالی امداد تقسیم

2 انسپکٹرز،2 سب انسپکٹرز، 5 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 7 ہیڈ کانسٹیبلز، 20 کانسٹیبلز اور 21 دیگرملازمین میں رقوم تقسیم

جمعرات 25 اپریل 2019 16:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) لاہور پولیس کی طرف سے 57 ملازمین میں 7 لاکھ 47 ہزار کیمالی امداد تقسیم کی گئی ہے۔ اس ضمن میں سی سی پی او لاہور کی طرف سے تشکیل دی گئی ڈسٹرکٹ ویلفئیر کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ذیشان اصغر، ایس ایس پی ایڈمن منتظر مہدی اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین شاہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تمام درخواستوں پر تفصیلی غور و خوض کے بعد 7 لاکھ 47 ہزار روپے کی مالی امداد منظور کی گئی۔ کمیٹی نے 2 انسپکٹروں،2 سب انسپکٹروں، 5 اسسٹنٹ سب انسپکٹروں، 7 ہیڈ کانسٹیبلز، 20 کانسٹیبلز اور درجہ چہارم کے 21 ملازمین میں رقوم تقسیم کیں۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ ویلفئیر کمیٹی کا اجلاس مہینے میں 2 بار ہوتا ہے جس میں مالی امداد کی درخواستوں کا جائزہ لے کر منظوری دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :