نوشہرو فیروز، پولیو ڈراپس پلانے سے انکار، ڈرائیور پر تشدد

ملزمان کی گرفتاری اور تحفظ کی فراہمی تک پولیو ٹیم نے مہم کا بائیکاٹ کر دیا

جمعرات 25 اپریل 2019 16:47

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں پولیو ٹیم کے ڈرائیور پر تشدد کے بعد پولیو مہم کا بائیکاٹ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروز کے شاہی بازار میں ایک شخص نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

مذکورہ شہری نے پولیو ٹیم کو اپنے گھر سے باہر نکال دیا، جبکہ اس نے اور اس کے ساتھیوں نے پولیو ٹیم کے ڈرائیور پر تشدد بھی کیا۔ملزمان کی گرفتاری اور تحفظ کی فراہمی تک پولیو ٹیم نے مہم کا بائیکاٹ کر دیا۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی انکوائری کر رہے ہیں، اس کے بعد مقدمہ درج کر کے کارروائی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :